ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیس بک ڈیٹا لیک :راہل معافی مانگیں اور وعدہ کریں : روی شنکر پرساد 

فیس بک ڈیٹا لیک :راہل معافی مانگیں اور وعدہ کریں : روی شنکر پرساد 

Thu, 12 Apr 2018 11:59:58    S.O. News Service

نئی دہلی11اپریل (ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) مودی حکومت میں اطلاعات و ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے کیمبرج اینالیٹ یکا سے ملی معلومات کا مبینہ طور پر استعمال کیے جانے کے تحت کانگریس صدر راہل گاندھی سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ پرساد نے کہا کہ ’ایمانداری‘ کا مطالبہ یہ ہے کہ وہ مستقبل میں ووٹروں کو غلط طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ پرساد نے ٹویٹ کیا ہے کہ انتخابات کو متاثر کرنے میں کیمبرج اینالیٹیکا کا کردار واضح ہے اور فیس بک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 'وہ اس کی روک تھام کی کوشش کرے گی ا ور بھارت میں انتخابات میں عوام کے تحفظات کاخیال رکھے گا ۔ کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل میں صارفین کی ذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں ناکامی کے لئے فیس بک کے سربراہ اور چیئرمین مارک زکربرگ کی معافی کا حوالہ دیتے ہوئے پرساد نے کہاکہ ایمانداری تو یہ ہے کہ راہل گاندھی معافی مانگیں اور وعدہ کریں کہ وہ مستقبل میں غلط طریقے سے ووٹروں کو متاثر نہیں کریں گے اور معاشرے کو تقسیم نہیں کریں گے ۔ڈیٹا لیک معاملے میں مارک زکربرگ نے عوامی طور پر مانگی معافی ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے ۔غور طلب ہے کہ زکربرگ نے گزشتہ ہفتے یہ قبول کیا تھا کہ قریب 8.7 کروڑ فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات برطانوی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے ساتھ غلط طریقہ سے تبادلہ کیا گیا ہے ۔


Share: